اِستِثنا 27:8-14 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. اور اُن پتھّروں پر اِس شرِیعت کی سب باتیں صاف صاف لکھنا۔

9. پِھر مُوسیٰ اور لاوی کاہِنوں نے سب بنی اِسرائیل سے کہا اَے اِسرا ئیل! خاموش ہو جا اور سُن ۔ تُو آج کے دِن خُداوند اپنے خُدا کی قَوم بن گیا ہے۔

10. سو تُو خُداوند اپنے خُدا کی بات سُننا اور اُس کے سب آئِین اور احکام پر جو آج کے دِن مَیں تُجھ کو دیتا ہُوں عمل کرنا۔

11. اور مُوسیٰ نے اُسی دِن لوگوں سے تاکید کر کے کہا کہ۔

12. جب تُم یَردن پار ہو جاؤ تو کوہِ گرزیم پر شمعُو ن اور لاوی اور یہُودا ہ اور اِشکار اور یُوسف اور بِنیمِین کھڑے ہوں اور لوگوں کو برکت سُنائیں۔

13. اور رُوبِن اور جد اور آشر اور زبُولُون اور دان اور نفتا لی کوہِ عیبا ل پر کھڑے ہو کر لَعنت سُنائیں۔

14. اور لاو ی بُلند آواز سے سب اِسرائیلی آدمِیوں سے کہیں کہ۔

اِستِثنا 27