اِستِثنا 26:8-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. اور خُداوند قوِی ہاتھ اور بُلند بازُو سے بڑی ہَیبت اور نِشانوں اور مُعجِزوں کے ساتھ ہم کو مِصر سے نِکال لایا۔

9. اور ہم کو اِس جگہ لا کر اُس نے یہ مُلک جِس میں دُودھ اور شہد بہتا ہے ہم کو دِیا ہے۔

10. سو اب اَے خُداوند! دیکھ جو زمِین تُونے مُجھ کو دی ہے اُس کا پہلا پَھل مَیں تیرے پاس لے آیا ہُوں ۔پِھر تُو اُسے خُداوند اپنے خُدا کے آگے رکھ دینا اور خُداوند اپنے خُدا کو سِجدہ کرنا۔

11. اور تُو اور لاوی اور جو مُسافِر تیرے درمیان رہتے ہوں سب کے سب مِل کر اُن سب نِعمتوں کے لِئے جِن کو خُداوند تیرے خُدا نے تُجھ کو اور تیرے گھرانے کو بخشا ہو خُوشی کرنا۔

اِستِثنا 26