اور تُو اِن لوگوں کو تاکِید کر دے کہ تُم کو بنی عیسَو تُمہارے بھائی جو شعِیر میں رہتے ہیں اُن کی سرحد کے پاس سے ہو کر جانا ہے اور وہ تُم سے ہِراسان ہوں گے سو تُم خُوب اِحتیاط رکھنا۔