42. تب خُداوند نے مُجھ سے کہا کہ اُن سے کہہ دے کہ اُوپر مت چڑھو اور نہ جنگ کرو کیونکہ مَیں تُمہارے درمیان نہیں ہُوں تا اَیسا نہ ہو کہ تُم اپنے دُشمنوں سے شِکست کھاؤ۔
43. اور مَیں نے تُم سے کہہ بھی دِیا پر تُم نے میری نہ سُنی بلکہ تُم نے خُداوند کے حُکم سے سرکشی کی اور شوخی سے پہاڑ پر چڑھ گئے۔
44. تب اموری جو اُس پہاڑ پر رہتے تھے تُمہارے مُقابلہ کو نِکلے اور اُنہوں نے شہد کی مکھِّیوں کی مانِند تُمہارا پِیچھا کِیا اور شعِیر میں مارتے مارتے تُم کو حُرمہ تک پُہنچا دِیا۔
45. تب تُم لَوٹ کر خُداوند کے آگے رونے لگے پر خُداوند نے تُمہاری فریاد نہ سُنی اور نہ تُمہاری باتوں پر کان لگایا۔
46. سو تُم قادِ س میں بُہت دِنوں تک پڑے رہے ۲ یہاں تک کہ ایک مُدّت ہو گئی۔