اور جَیسا خُداوند نے مُجھے حُکم دِیا تھا اُس کے مُطابِق ہم لَوٹے اور بحرِ قُلز م کی راہ سے بیابان میں آئے اور بُہت دِنوں تک کوہِ شعِیر کے باہر باہر چلتے رہے۔