43. بلکہ تُم مولک کے خَیمہاور رفان دیوتا کے تارے کو لِئے پِھرتے تھے ۔یعنی اُن مُورتوں کو جنہیں تُم نے سِجدہ کرنےکے لِئے بنایا تھا ۔پس مَیں تُمہیں بابل کے پرے لے جا کر بساؤں گا۔
44. شہادت کا خَیمہ بیابان میں ہمارے باپ دادا کے پاس تھا جَیسا کہ مُوسیٰ سے کلام کرنے والے نے حُکم دِیا تھا کہ جو نمُونہ تُو نے دیکھا ہے اُسی کے مُوافِق اِسے بنا۔
45. اُسی خَیمہ کو ہمارے باپ دادا اگلے بزُرگوں سے حاصِل کر کے یشُوع کے ساتھ لائے ۔ جِس وقت اُن قَوموں کی مِلکِیّت پر قبضہ کِیا جِن کو خُدا نے ہمارے باپ دادا کے سامنے نِکال دِیا اور وہ داؤُد کے زمانہ تک رہا۔