اَعمال 15:31-41 Urdu Bible Revised Version (URD)

31. وہ پڑھ کر اُس کے تسلّی بخش مضمُون سے خُوش ہُوئے۔

32. اور یہُودا ہ اور سِیلا س نے جو خُود بھی نبی تھے بھائِیوں کو بُہت سی نصِیحت کر کے مضبُوط کر دِیا۔

33. وہ چند روز رہ کر اور بھائِیوں سے سلامتی کی دُعا لے کر اپنے بھیجنے والوں کے پاس رُخصت کر دِئے گئے۔

34. ]لیکن سِیلا س کو وہاں رہنا اچّھا لگا[۔

35. مگر پَولُس اور برنبا س انطاکِیہ ہی میں رہے اور بُہت سے اَور لوگوں کے ساتھ خُداوند کا کلام سِکھاتے اور اُس کی مُنادی کرتے رہے۔ پَولُس اور برنباس میں تکراراور جُدائی

36. چند روز بعد پَولُس نے برنباس سے کہا کہ جِن جِن شہروں میں ہم نے خُدا کا کلام سُنایا تھا آؤ پِھر اُن میں چل کربھائِیوں کو دیکھیں کہ کَیسے ہیں۔

37. اور برنبا س کی صلاح تھی کہ یُوحنّا کو جو مرقس کہلاتا ہے اپنے ساتھ لے چلیں۔

38. مگر پَولُس نے یہ مُناسِب نہ جانا کہ جو شخص پمفِیلیہ میں کنارہ کر کے اُس کام کے لِئے اُن کے ساتھ نہ گیا تھا اُس کو ہمراہ لے چلیں۔

39. پس اُن میں اَیسی سخت تَکرار ہُوئی کہ ایک دُوسرے سے جُدا ہو گئے اور برنباس مرقس کو لے کر جہاز پر کُپر س کو روانہ ہُؤا۔

40. مگر پَولُس نے سِیلا س کو پسند کِیا اور بھائِیوں کی طرف سے خُداوند کے فضل کے سپُرد ہو کر روانہ ہُؤا۔

41. اور کلِیسیاؤں کو مضبُوط کرتا ہُؤا سُور یہ اور کِلِکیہ سے گُذرا۔

اَعمال 15