امثال 24:10-14 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. اگرتُو مُصِیبت کے دِن بے دِل ہو جائے تو تیری طاقت بُہت کم ہے۔

11. جو قتل کے لِئے گھسِیٹے جاتے ہیں اُن کو چُھڑا۔جو مارے جانے کو ہیں اُن کو حوالہ نہ کر۔

12. اگرتُو کہے دیکھو ہم کو یہ معلُوم نہ تھاتو کیا دِلوں کو جانچنے والا یہ نہیں سمجھتا؟اور کیا تیری جان کا نِگہبان یہ نہیں جانتا؟اور کیا وہ ہر شخص کو اُس کے کام کے مُطابِق اجر نہ دے گا؟

13. اَے میرے بیٹے! تُو شہد کھا کیونکہ وہ اچھّا ہے اور شہد کا چھتّا بھی کیونکہ وہ تُجھے مِیٹھا لگتا ہے۔

14. حِکمت بھی تیری جان کے لِئے اَیسی ہی ہو گی۔اگر وہ تُجھے مِل جائے تو تیرے لِئے اجر ہو گااور تیری آس نہیں ٹُوٹے گی۔

امثال 24