38. ماسِوا اِن کے خُداوند کے سبتوں کو ماننا اور اپنے ہدیوں اور مَنّتوں اور رضا کی قُربانیوں کو جو تُم خُداوند کے حضُور لاتے ہو گُذراننا۔
39. اور ساتویں مہِینے کی پندرھوِیں تارِیخ سے جب تُم زمِین کی پَیداوار جمع کر چُکو تو سات دِن تک خُداوند کی عِید ماننا ۔ پہلا دِن خاص آرام کا ہو اور آٹھواں دِن بھی خاص آرام ہی کا ہو۔
40. سو تُم پہلے دِن خُوشنما درختوں کے پَھل اور کھجُور کی ڈالِیاں اور گھنے درختوں کی شاخیں اور ندیوں کی بیدِ مجنُوں لینا اور تُم خُداوند اپنے خُدا کے آگے سات دِن تک خُوشی منانا۔
41. اور تُم ہر سال خُداوند کے لِئے سات روز تک یہ عِید مانا کرنا ۔ تُمہاری نسل در نسل سدا یِہی آئِین رہے گا کہ تُم ساتویں مہِینے اِس عِید کو مانو۔
42. سات روز تک برابر تُم سایبانوں میں رہنا ۔ جِتنے اِسرا ئیل کی نسل کے ہیں سب کے سب سایبانوں میں رہیں۔
43. تاکہ تُمہاری نسل کو معلُوم ہو کہ جب مَیں بنی اِسرائیل کو مُلکِ مِصر سے نِکال کر لا رہا تھا تو مَیں نے اُن کو سایبانوں میں ٹِکایا تھا ۔ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔
44. سو مُوسیٰ نے بنی اِسرائیل کو خُداوند کی مُقرّرہ عِیدیں بتا دِیں۔