احبار 12:4-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. اِس کے بعد تَینتیس دِن تک وہ طہارت کے خُون میں رہے اور جب تک اُس کی طہارت کے ایّام پُورے نہ ہوں تب تک نہ تو کِسی مُقدّس چِیز کو چُھوئے اور نہ مَقدِس میں داخِل ہو۔

5. اور اگر اُس کے لڑکی ہو تو وہ دو ہفتے ناپاک رہے گی جَیسے حَیض کے ایّام میں رہتی ہے ۔ اِس کے بعد وہ چھیاسٹھ دِن تک طہارت کے خُون میں رہے۔

6. اور جب اُس کی طہارت کے ایّام پُورے ہو جائیں تو خواہ اُس کے بیٹا ہُؤا ہو یا بیٹی وہ سوختنی قُربانی کے لِئے ایک یکسالہ برّہ اور خطا کی قُربانی کے لِئے کبُوتر کا ایک بچّہ یا ایک قُمری خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر کاہِن کے پاس لائے۔

7. اور کاہِن اُسے خُداوند کے حضُور گُذرانے اور اُس کے لِئے کفّارہ دے ۔ تب وہ اپنے جریانِ خُون سے پاک ٹھہرے گی ۔ جِس عَورت کے لڑکا یا لڑکی ہو اُس کے بارے میں شرع یہ ہے۔

8. اور اگر اُس کو برّہ لانے کا مقدُور نہ ہو تو وہ دو قُمرِیاں یا کبُوتر کے دو بچّے ایک سوختنی قُربانی کے لِئے اور دُوسرا خطا کی قُربانی کے لئے لائے ۔ یُوں کاہِن اُس کے لِئے کفّارہ دے تو وہ پاک ٹھہرے گی۔

احبار 12