22. ایسی بہادری دکھانے کی بنا پر بِنایاہ بن یہویدع مذکورہ تین آدمیوں کے برابر مشہور ہوا۔
23. تیس افسروں کے دیگر مردوں کی نسبت اُس کی زیادہ عزت کی جاتی تھی، لیکن وہ مذکورہ تین آدمیوں میں گنا نہیں جاتا تھا۔ داؤد نے اُسے اپنے محافظوں پر مقرر کیا۔
24. ذیل کے آدمی بادشاہ کے 30 سورماؤں میں شامل تھے۔یوآب کا بھائی عساہیل، بیت لحم کا اِلحنان بن دودو،
25. سمّہ حرودی، اِلیقہ حرودی،
26. خلِص فلطی، تقوع کا عیرا بن عقیس،
27. عنتوت کا ابی عزر، مبونی حوساتی،
28. ضلمون اخوحی، مَہری نطوفاتی،
29. حلِب بن بعنہ نطوفاتی، بن یمینی شہر جِبعہ کا اِتّی بن ریبی،
30. بِنایاہ فِرعاتونی، نحلے جعس کا ہِدّی،
31. ابی علبون عرباتی، عزماوت برحومی،
32-33. اِلیَحبا سعلبونی، بنی یسین، یونتن بن سمّہ ہراری، اخی آم بن سرار ہراری،
34. اِلی فلط بن احسبی معکاتی، اِلی عام بن اخی تُفل جلونی،
35. حصرو کرملی، فعری اربی،
36. ضوباہ کا اِجال بن ناتن، بانی جادی،