لیکن اُس دن خداوند اِس لئے بھی آئے گا کہ اپنے مُقدّسین میں جلال پائے اور تمام ایمان داروں میں حیرت کا باعث ہو۔ آپ بھی اُن میں شامل ہوں گے، کیونکہ آپ اُس پر ایمان لائے جس کی گواہی ہم نے آپ کو دی۔