۲۔تواریخ 8:1-3 اردو جیو ورژن (UGV)

1. رب کے گھر اور شاہی محل کو تعمیر کرنے میں 20 سال لگ گئے تھے۔

2. اِس کے بعد سلیمان نے وہ آبادیاں نئے سرے سے تعمیر کیں جو حیرام نے اُسے دے دی تھیں۔ اِن میں اُس نے اسرائیلیوں کو بسا دیا۔

3. ایک فوجی مہم کے دوران اُس نے حمات ضوباہ پر حملہ کر کے اُس پر قبضہ کر لیا۔

۲۔تواریخ 8