10. لیکن آپ کو زیادہ دیر کے لئے دُکھ اُٹھانا نہیں پڑے گا۔ کیونکہ ہر طرح کے فضل کا خدا جس نے آپ کو مسیح میں اپنے ابدی جلال میں شریک ہونے کے لئے بُلایا ہے وہ خود آپ کو کاملیت تک پہنچائے گا، مضبوط بنائے گا، تقویت دے گا اور ایک ٹھوس بنیاد پر کھڑا کرے گا۔
11. ابد تک قدرت اُسی کو حاصل رہے۔ آمین۔
12. مَیں آپ کو یہ مختصر خط سلوانس کی مدد سے لکھ رہا ہوں جسے مَیں وفادار بھائی سمجھتا ہوں۔ مَیں اِس سے آپ کی حوصلہ افزائی اور اِس کی تصدیق کرنا چاہتا ہوں کہ یہی اللہ کا حقیقی فضل ہے۔ اِس پر قائم رہیں۔
13. بابل میں جو جماعت اللہ نے آپ کی طرح چنی ہے وہ آپ کو سلام کہتی ہے، اور اِسی طرح میرا بیٹا مرقس بھی۔
14. ایک دوسرے کو محبت کا بوسہ دینا۔آپ سب کی جو مسیح میں ہیں سلامتی ہو۔