49. خالص سونے کے 10 شمع دان جو مُقدّس ترین کمرے کے سامنے رکھے گئے، پانچ دروازے کے دہنے ہاتھ اور پانچ اُس کے بائیں ہاتھ،سونے کے وہ پھول جن سے شمع دان آراستہ تھے،سونے کے چراغ اور بتی کو بجھانے کے اوزار،
50. خالص سونے کے باسن، چراغ کو کترنے کے اوزار، چھڑکاؤ کے کٹورے اور پیالے،جلتے ہوئے کوئلے کے لئے خالص سونے کے برتن،مُقدّس ترین کمرے اور بڑے ہال کے دروازوں کے قبضے۔
51. رب کے گھر کی تکمیل پر سلیمان بادشاہ نے وہ سونا چاندی اور باقی تمام قیمتی چیزیں رب کے گھر کے خزانوں میں رکھوا دیں جو اُس کے باپ داؤد نے رب کے لئے مخصوص کی تھیں۔