۱۔تواریخ 7:5-14 اردو جیو ورژن (UGV)

5. اِشکار کے قبیلے کے خاندانوں کے کُل 87,000 آدمی جنگ کرنے کے قابل تھے۔ سب نسب ناموں میں درج تھے۔

6. بن یمین کے تین بیٹے بالع، بکر اور یدیع ایل تھے۔

7. بالع کے پانچ بیٹے اِصبون، عُزّی، عُزی ایل، یریموت اور عیری تھے۔ سب اپنے خاندانوں کے سرپرست تھے۔ اُن کے نسب ناموں کے مطابق اُن کے 22,034 مرد جنگ کرنے کے قابل تھے۔

8. بکر کے 9 بیٹے زمیرہ، یوآس، اِلی عزر، اِلیوعینی، عُمری، یریموت، ابیاہ، عنتوت اور علمت تھے۔

9. اُن کے نسب ناموں میں اُن کے سرپرست اور 20,200 جنگ کرنے کے قابل مرد بیان کئے گئے ہیں۔

10. بِلہان بن یدیع ایل کے سات بیٹے یعوس، بن یمین، اہود، کنعانہ، زیتان، ترسیس اور اخی سحر تھے۔

11. سب اپنے خاندانوں کے سرپرست تھے۔ اُن کے 17,200 جنگ کرنے کے قابل مرد تھے۔

12. سُفّی اور حُفّی عیر کی اور حُشی احیر کی اولاد تھے۔

13. نفتالی کے چار بیٹے یحصی ایل، جونی، یصر اور سلّوم تھے۔ سب بِلہاہ کی اولاد تھے۔

14. منسّی کی اَرامی داشتہ کے دو بیٹے اسری ایل اور جِلعاد کا باپ مکیر پیدا ہوئے۔

۱۔تواریخ 7