13. نفتالی کے چار بیٹے یحصی ایل، جونی، یصر اور سلّوم تھے۔ سب بِلہاہ کی اولاد تھے۔
14. منسّی کی اَرامی داشتہ کے دو بیٹے اسری ایل اور جِلعاد کا باپ مکیر پیدا ہوئے۔
15. مکیر نے حُفّیوں اور سُفّیوں کی ایک عورت سے شادی کی۔ بہن کا نام معکہ تھا۔ مکیر کے دوسرے بیٹے کا نام صِلافِحاد تھا جس کے ہاں صرف بیٹیاں پیدا ہوئیں۔
16. مکیر کی بیوی معکہ کے مزید دو بیٹے فرس اور شرس پیدا ہوئے۔ شرس کے دو بیٹے اُولام اور رقم تھے۔
17. اُولام کے بیٹے کا نام بِدان تھا۔ یہی جِلعاد بن مکیر بن منسّی کی اولاد تھے۔
18. جِلعاد کی بہن مولکت کے تین بیٹے اِشہود، ابی عزر اور محلاہ تھے۔
19. سمیدع کے چار بیٹے اخیان، سِکم، لِقحی اور انیعام تھے۔