67. اِن میں افرائیم کے پہاڑی علاقے کا شہر سِکم شامل تھا جس میں ہر وہ پناہ لے سکتا تھا جس سے کوئی غیرارادی طور پر ہلاک ہوا ہوتا تھا، پھر جزر،
68. یُقمعام، بیت حَورون،
69. ایالون اور جات رِمّون۔
70. قِہات کے باقی کنبوں کو منسّی کے مغربی حصے کے دو شہر عانیر اور بلعام اُن کی چراگاہوں سمیت مل گئے۔
71. جَیرسوم کی اولاد کو ذیل کے شہر بھی اُن کی چراگاہوں سمیت مل گئے: منسّی کے مشرقی حصے سے جولان جو بسن میں ہے اور عستارات۔
72. اِشکار کے قبیلے سے قادس، دابرت،
73. رامات اور عانیم۔
74. آشر کے قبیلے سے مِسال، عبدون،
75. حقوق اور رحوب۔
76. اور نفتالی کے قبیلے سے گلیل کا قادس، حمون اور قِریَتائم۔
77. مِراری کے باقی خاندانوں کو ذیل کے شہر اُن کی چراگاہوں سمیت مل گئے: زبولون کے قبیلے سے رِمّون اور تبور۔
78-79. روبن کے قبیلے سے ریگستان کا بصر، یہض، قدیمات اور مِفعت (یہ شہر دریائے یردن کے مشرق میں یریحو کے مقابل واقع ہیں)۔
80. جد کے قبیلے سے جِلعاد کا رامات، محنائم،