۱۔تواریخ 6:61-75 اردو جیو ورژن (UGV)

61. قِہات کے باقی خاندانوں کو منسّی کے مغربی حصے کے دس شہر مل گئے۔

62. جَیرسوم کی اولاد کو اِشکار، آشر، نفتالی اور منسّی کے قبیلوں کے 13 شہر دیئے گئے۔ یہ منسّی کا وہ علاقہ تھا جو دریائے یردن کے مشرق میں ملکِ بسن میں تھا۔

63. مِراری کی اولاد کو روبن، جد اور زبولون کے قبیلوں کے 12 شہر مل گئے۔

64-65. یوں اسرائیلیوں نے قرعہ ڈال کر لاویوں کو مذکورہ شہر دے دیئے۔ سب یہوداہ، شمعون اور بن یمین کے قبائلی علاقوں میں تھے۔

66. قِہات کے چند ایک خاندانوں کو افرائیم کے قبیلے سے شہر اُن کی چراگاہوں سمیت مل گئے۔

67. اِن میں افرائیم کے پہاڑی علاقے کا شہر سِکم شامل تھا جس میں ہر وہ پناہ لے سکتا تھا جس سے کوئی غیرارادی طور پر ہلاک ہوا ہوتا تھا، پھر جزر،

68. یُقمعام، بیت حَورون،

69. ایالون اور جات رِمّون۔

70. قِہات کے باقی کنبوں کو منسّی کے مغربی حصے کے دو شہر عانیر اور بلعام اُن کی چراگاہوں سمیت مل گئے۔

71. جَیرسوم کی اولاد کو ذیل کے شہر بھی اُن کی چراگاہوں سمیت مل گئے: منسّی کے مشرقی حصے سے جولان جو بسن میں ہے اور عستارات۔

72. اِشکار کے قبیلے سے قادس، دابرت،

73. رامات اور عانیم۔

74. آشر کے قبیلے سے مِسال، عبدون،

75. حقوق اور رحوب۔

۱۔تواریخ 6