۱۔تواریخ 6:1-7 اردو جیو ورژن (UGV)

1. لاوی کے بیٹے جَیرسون، قِہات اور مِراری تھے۔

2. قِہات کے بیٹے عمرام، اِضہار، حبرون اور عُزی ایل تھے۔

3. عمرام کے بیٹے ہارون اور موسیٰ تھے۔ بیٹی کا نام مریم تھا۔ ہارون کے بیٹے ندب، ابیہو، اِلی عزر اور اِتمر تھے۔

4. اِلی عزر کے ہاں فینحاس پیدا ہوا، فینحاس کے ابی سوع،

5. ابی سوع کے بُقی، بُقی کے عُزّی،

6. عُزّی کے زرخیاہ، زرخیاہ کے مِرایوت،

7. مِرایوت کے امریاہ، امریاہ کے اخی طوب،

64-65. یوں اسرائیلیوں نے قرعہ ڈال کر لاویوں کو مذکورہ شہر دے دیئے۔ سب یہوداہ، شمعون اور بن یمین کے قبائلی علاقوں میں تھے۔

۱۔تواریخ 6