24. شمعون کے بیٹے یموایل، یمین، یریب، زارح اور ساؤل تھے۔
25. ساؤل کے ہاں سلّوم پیدا ہوا، سلّوم کے مِبسام، مِبسام کے مِشماع،
26. مِشماع کے حموایل، حموایل کے زکور اور زکور کے سِمعی۔
27. سِمعی کے 16 بیٹے اور چھ بیٹیاں تھیں، لیکن اُس کے بھائیوں کے کم بچے پیدا ہوئے۔ نتیجے میں شمعون کا قبیلہ یہوداہ کے قبیلے کی نسبت چھوٹا رہا۔
28. ذیل کے شہر اُن کے گرد و نواح کی آبادیوں سمیت شمعون کا قبائلی علاقہ تھا: بیرسبع، مولادہ، حصار سوعال،
29. بِلہاہ، عضم، تولد،
30. بتوایل، حُرمہ، صِقلاج،
31. بیت مرکبوت، حصار سوسیم، بیت بِری اور شعریم۔ داؤد کی حکومت تک یہ قبیلہ اِن جگہوں میں آباد تھا،
32. نیز عیطام، عین، رِمّون، توکن اور عسن میں بھی۔
33. اِن پانچ آبادیوں کے گرد و نواح کے دیہات بھی بعل تک شامل تھے۔ ہر مقام کے اپنے اپنے تحریری نسب نامے تھے۔
34. شمعون کے خاندانوں کے درجِ ذیل سرپرست تھے: مِسوباب، یملیک، یوشہ بن اَمَصیاہ،
35. یوایل، یاہو بن یوسِبیاہ بن سرایاہ بن عسی ایل،