6. مزید بیٹے بھی پیدا ہوئے، اِبحار، اِلی سوع، اِلی فلط،
7. نوجہ، نفج، یفیع،
8. اِلی سمع، اِلیَدع اور اِلی فلط۔ کُل نو بیٹے تھے۔
9. تمر اُن کی بہن تھی۔ اِن کے علاوہ داؤد کی داشتاؤں کے بیٹے بھی تھے۔
10. سلیمان کے ہاں رحبعام پیدا ہوا، رحبعام کے ابیاہ، ابیاہ کے آسا، آسا کے یہوسفط،
11. یہوسفط کے یہورام، یہورام کے اخزیاہ، اخزیاہ کے یوآس،
12. یوآس کے اَمَصیاہ، اَمَصیاہ کے عزریاہ یعنی عُزیّاہ، عُزیّاہ کے یوتام،
13. یوتام کے آخز، آخز کے حِزقیاہ، حِزقیاہ کے منسّی،
14. منسّی کے امون اور امون کے یوسیاہ۔
15. یوسیاہ کے چار بیٹے بڑے سے لے کر چھوٹے تک یوحنان، یہویقیم، صِدقیاہ اور سلّوم تھے۔
16. یہویقیم یہویاکین کا اور یہویاکین صِدقیاہ کا باپ تھا۔