۱۔تواریخ 25:7-21 اردو جیو ورژن (UGV)

7. اپنے بھائیوں سمیت جو رب کی تعظیم میں گیت گاتے تھے اُن کی کُل تعداد 288 تھی۔ سب کے سب ماہر تھے۔

8. اُن کی مختلف ذمہ داریاں بھی قرعہ کے ذریعے مقرر کی گئیں۔ اِس میں سب کے ساتھ سلوک ایک جیسا تھا، خواہ جوان تھے یا بوڑھے، خواہ اُستاد تھے یا شاگرد۔

9. قرعہ ڈال کر 24 گروہوں کو مقرر کیا گیا۔ ہر گروہ کے بارہ بارہ آدمی تھے۔ یوں ذیل کے آدمیوں کے گروہوں نے تشکیل پائی:1۔ آسف کے خاندان کا یوسف،2۔ جِدلیاہ،

10. 3۔ زکور،

11. 4۔ ضری،

12. 5۔ نتنیاہ،

13. 6۔ بُقیاہ،

14. 7۔ یسرے لاہ،

15. 8۔ یسعیاہ،

16. 9۔ متنیاہ،

17. 10۔ سِمعی،

18. 11۔ عزرایل،

19. 12۔ حسبیاہ،

20. 13۔ سوبائیل،

21. 14۔ متِتیاہ،

۱۔تواریخ 25