۱۔تواریخ 2:46-55 اردو جیو ورژن (UGV)

46. کالب کی داشتہ عیفہ کے بیٹے حاران، موضا اور جازز پیدا ہوئے۔ حاران کے بیٹے کا نام جازز تھا۔

47. یہدی کے بیٹے رجم، یوتام، جیسان، فلط، عیفہ اور شعف تھے۔

48. کالب کی دوسری داشتہ معکہ کے بیٹے شِبر، تِرحنہ،

49. شعف (مدمنّہ کا باپ) اور سِوا (مکبینہ اور جِبعہ کا باپ) پیدا ہوئے۔ کالب کی ایک بیٹی بھی تھی جس کا نام عکسہ تھا۔

50. سب کالب کی اولاد تھے۔اِفراتہ کے پہلوٹھے حور کے بیٹے قِریَت یعریم کا باپ سوبل،

51. بیت لحم کا باپ سلما اور بیت جادر کا باپ خارِف تھے۔

52. قِریَت یعریم کے باپ سوبل سے یہ گھرانے نکلے: ہرائی، مانحت کا آدھا حصہ

53. اور قِریَت یعریم کے خاندان اِتری، فوتی، سُماتی اور مِسراعی۔ اِن سے صُرعتی اور اِستالی نکلے ہیں۔

54. سلما سے ذیل کے گھرانے نکلے: بیت لحم کے باشندے، نطوفاتی، عطرات بیت یوآب، مانحت کا آدھا حصہ، صُرعی

55. اور یعبیض میں آباد منشیوں کے خاندان تِرعاتی، سِمعاتی اور سوکاتی۔ یہ سب قینی تھے جو ریکابیوں کے باپ حمّت سے نکلے تھے۔

۱۔تواریخ 2