41. سلّوم کے یقمیاہ اور یقمیاہ کے اِلی سمع۔
42. ذیل میں یرحمئیل کے بھائی کالب کی اولاد ہے: اُس کا پہلوٹھا میسع زیف کا باپ تھا اور دوسرا بیٹا مریسہ حبرون کا باپ۔
43. حبرون کے چار بیٹے قورح، تفّوح، رقم اور سمع تھے۔
44. سمع کے بیٹے رخم کے ہاں یرقعام پیدا ہوا۔ رقم سمّی کا باپ تھا،
45. سمّی معون کا اور معون بیت صور کا۔
46. کالب کی داشتہ عیفہ کے بیٹے حاران، موضا اور جازز پیدا ہوئے۔ حاران کے بیٹے کا نام جازز تھا۔
47. یہدی کے بیٹے رجم، یوتام، جیسان، فلط، عیفہ اور شعف تھے۔