24. حصرون جس کی بیوی ابیاہ تھی فوت ہوا تو کالب اور اِفراتہ کے ہاں بیٹا اشحور پیدا ہوا۔ بعد میں اشحور تقوع شہر کا بانی بن گیا۔
25. حصرون کے پہلوٹھے یرحمئیل کے بیٹے بڑے سے لے کر چھوٹے تک رام، بونہ، اورن، اوضم اور اخیاہ تھے۔
26. یرحمئیل کی دوسری بیوی عطارہ کا ایک بیٹا اونام تھا۔
27. یرحمئیل کے پہلوٹھے رام کے بیٹے معض، یمین اور عیقر تھے۔
28. اونام کے دو بیٹے سمّی اور یدع تھے۔ سمّی کے دو بیٹے ندب اور ابی سور تھے۔
29. ابی سور کی بیوی ابی خیل کے دو بیٹے اخبان اور مولِد پیدا ہوئے۔