۱۔تواریخ 2:2-19 اردو جیو ورژن (UGV)

2. دان، یوسف، بن یمین، نفتالی، جد اور آشر تھے۔

3. یہوداہ کی شادی کنعانی عورت سے ہوئی جو سوع کی بیٹی تھی۔ اُن کے تین بیٹے عیر، اونان اور سیلہ پیدا ہوئے۔ یہوداہ کا پہلوٹھا عیر رب کے نزدیک شریر تھا، اِس لئے اُس نے اُسے مرنے دیا۔

4. یہوداہ کے مزید دو بیٹے اُس کی بہو تمر سے پیدا ہوئے۔ اُن کے نام فارص اور زارح تھے۔ یوں یہوداہ کے کُل پانچ بیٹے تھے۔

5. فارص کے دو بیٹے حصرون اور حمول تھے۔

6. زارح کے پانچ بیٹے زِمری، ایتان، ہیمان، کلکول اور دارع تھے۔

7. کرمی بن زِمری کا بیٹا وہی عکر یعنی عکن تھا جس نے اُس لُوٹے ہوئے مال میں سے کچھ لیا جو رب کے لئے مخصوص تھا۔

8. ایتان کے بیٹے کا نام عزریاہ تھا۔

9. حصرون کے تین بیٹے یرحمئیل، رام اور کلوبی یعنی کالب تھے۔

10. رام کے ہاں عمی نداب اور عمی نداب کے ہاں یہوداہ کے قبیلے کا سردار نحسون پیدا ہوا۔

11. نحسون سلمون کا اور سلمون بوعز کا باپ تھا۔

12. بوعز عوبید کا اور عوبید یسّی کا باپ تھا۔

13. بڑے سے لے کر چھوٹے تک یسّی کے بیٹے اِلیاب، ابی نداب، سِمعا،

14. نتنی ایل، ردّی،

15. اوضم اور داؤد تھے۔ کُل سات بھائی تھے۔

16. اُن کی دو بہنیں ضرویاہ اور ابی جیل تھیں۔ ضرویاہ کے تین بیٹے ابی شے، یوآب اور عساہیل تھے۔

17. ابی جیل کے ایک بیٹا عماسا پیدا ہوا۔ باپ یتر اسمٰعیلی تھا۔

18. کالب بن حصرون کی بیوی عزوبہ کے ہاں بیٹی بنام یریعوت پیدا ہوئی۔ یریعوت کے بیٹے یشر، سوباب اور اردون تھے۔

19. عزوبہ کے وفات پانے پر کالب نے اِفرات سے شادی کی۔ اُن کے بیٹا حور پیدا ہوا۔

۱۔تواریخ 2