23. ایک اَور موقع پر اُس کا واسطہ ایک مصری سے پڑا جس کا قد ساڑھے سات فٹ تھا۔ مصری کے ہاتھ میں کھڈی کے شہتیر جیسا بڑا نیزہ تھا جبکہ اُس کے اپنے پاس صرف لاٹھی تھی۔ لیکن بِنایاہ نے اُس پر حملہ کر کے اُس کے ہاتھ سے نیزہ چھین لیا اور اُسے اُس کے اپنے ہتھیار سے مار ڈالا۔
24. ایسی بہادری دکھانے کی بنا پر بِنایاہ بن یہویدع مذکورہ تین آدمیوں کے برابر مشہور ہوا۔
25. تیس افسروں کے دیگر مردوں کی نسبت اُس کی زیادہ عزت کی جاتی تھی، لیکن وہ مذکورہ تین آدمیوں میں گنا نہیں جاتا تھا۔ داؤد نے اُسے اپنے محافظوں پر مقرر کیا۔
26. ذیل کے آدمی بادشاہ کے سورماؤں میں شامل تھے۔یوآب کا بھائی عساہیل، بیت لحم کا اِلحنان بن دودو،
27. سمّوت ہروری، خلِص فلونی،
28. تقوع کا عیرا بن عقیس، عنتوت کا ابی عزر،
29. سِبکی حوساتی، عیلی اخوحی،
30. مَہری نطوفاتی، حلِد بن بعنہ نطوفاتی،
31. بن یمینی شہر جِبعہ کا اِتّی بن ریبی، بِنایاہ فِرعاتونی