۱۔تواریخ 1:39-48 اردو جیو ورژن (UGV)

39. لوطان کے دو بیٹے حوری اور ہومام تھے۔ (تِمنع لوطان کی بہن تھی۔)

40. سوبل کے بیٹے علیان، مانحت، عیبال، سفی اور اونام تھے۔ صِبعون کے بیٹے ایّاہ اور عنہ تھے۔

41. عنہ کے ایک بیٹا دیسون پیدا ہوا۔ دیسون کے چار بیٹے حمران، اِشبان، یِتران اور کِران تھے۔

42. ایصر کے تین بیٹے بِلہان، زعوان اور عقان تھے۔ دیسان کے دو بیٹے عُوض اور اران تھے۔

43. اِس سے پہلے کہ اسرائیلیوں کا کوئی بادشاہ تھا ذیل کے بادشاہ یکے بعد دیگرے ملکِ ادوم میں حکومت کرتے تھے: بالع بن بعور جو دنہابا شہر کا تھا۔

44. اُس کی موت پر یوباب بن زارح جو بُصرہ شہر کا تھا۔

45. اُس کی موت پر حُشام جو تیمانیوں کے ملک کا تھا۔

46. اُس کی موت پر ہدد بن بِدد جس نے ملکِ موآب میں مِدیانیوں کو شکست دی۔ وہ عویت شہر کا تھا۔

47. اُس کی موت پر سملہ جو مسرِقہ شہر کا تھا۔

48. اُس کی موت پر ساؤل جو دریائے فرات پر رحوبوت شہر کا تھا۔

۱۔تواریخ 1