۱۔تواریخ 1:32-42 اردو جیو ورژن (UGV)

32. ابراہیم کی داشتہ قطورہ کے بیٹے زِمران، یُقسان، مِدان، مِدیان، اِسباق اور سوخ تھے۔ یُقسان کے دو بیٹے سبا اور ددان پیدا ہوئے

33. جبکہ مِدیان کے بیٹے عیفہ، عِفر، حنوک، ابیداع اور اِلدعا تھے۔ سب قطورہ کی اولاد تھے۔

34. ابراہیم کے بیٹے اسحاق کے دو بیٹے پیدا ہوئے، عیسَو اور اسرائیل۔

35. عیسَو کے بیٹے اِلی فز، رعوایل، یعوس، یعلام اور قورح تھے۔

36. اِلی فز کے بیٹے تیمان، اومر، صفی، جعتام، قنز اور عمالیق تھے۔ عمالیق کی ماں تِمنع تھی۔

37. رعوایل کے بیٹے نحت، زارح، سمّہ اور مِزّہ تھے۔

38. سعیر کے بیٹے لوطان، سوبل، صِبعون، عنہ، دیسون، ایصر اور دیسان تھے۔

39. لوطان کے دو بیٹے حوری اور ہومام تھے۔ (تِمنع لوطان کی بہن تھی۔)

40. سوبل کے بیٹے علیان، مانحت، عیبال، سفی اور اونام تھے۔ صِبعون کے بیٹے ایّاہ اور عنہ تھے۔

41. عنہ کے ایک بیٹا دیسون پیدا ہوا۔ دیسون کے چار بیٹے حمران، اِشبان، یِتران اور کِران تھے۔

42. ایصر کے تین بیٹے بِلہان، زعوان اور عقان تھے۔ دیسان کے دو بیٹے عُوض اور اران تھے۔

۱۔تواریخ 1