40. جب قرعہ ڈالا گیا تو دان کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو ساتواں حصہ ملا۔
41. اُس کے علاقے میں یہ شہر شامل تھے: صُرعہ، اِستال، عیرشمس،
42. شعلبّین، ایالون، اِتلاہ،
43. ایلون، تِمنت، عقرون،
44. اِلتقِہ، جِبّتون، بعلات،
45. یہود، بنی برق، جات رِمّون،
46. مے یرقون اور رقون اُس علاقے سمیت جو یافا کے مقابل ہے۔
47. افسوس، دان کا قبیلہ اپنے اِس علاقے پر قبضہ کرنے میں کامیاب نہ ہوا، اِس لئے اُس کے مردوں نے لشم شہر پر حملہ کر کے اُس پر فتح پائی اور اُس کے باشندوں کو تلوار سے مار ڈالا۔ پھر وہ خود وہاں آباد ہوئے۔ اُس وقت لشم شہر کا نام دان میں تبدیل ہوا۔ (دان اُن کے قبیلے کا باپ تھا۔)