23. اُسے یہ پورا علاقہ اُس کے کنبوں کے مطابق مل گیا۔
24. جب قرعہ ڈالا گیا تو آشر کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو پانچواں حصہ مل گیا۔
25. اُس کے علاقے میں یہ شہر شامل تھے: خِلقت، حلی، بطن، اَکشاف،
26. المَلِک، عمعاد اور مِسال۔ اُس کی سرحد سمندر کے ساتھ ساتھ چلتی ہوئی کرمل کے پہاڑی سلسلے کے دامن میں سے گزری اور اُترتی اُترتی سیحور لِبنات تک پہنچی۔
27. وہاں وہ مشرق میں بیت دجون کی طرف مُڑ کر زبولون کے علاقے تک پہنچی اور اُس کی مغربی سرحد کے ساتھ چلتی چلتی شمال میں وادیٔ اِفتاح ایل تک پہنچی۔ آگے بڑھتی ہوئی وہ بیت عِمق اور نعی ایل سے ہو کر شمال کی طرف مُڑی جہاں کابول تھا۔
28. پھر وہ عِبرون، رحوب، حمون اور قاناہ سے ہو کر بڑے شہر صیدا تک پہنچی۔
29. اِس کے بعد آشر کی سرحد رامہ کی طرف مُڑ کر فصیل دار شہر صور کے پاس آئی۔ وہاں وہ حوسہ کی طرف مُڑی اور چلتی چلتی اکزیب کے قریب سمندر پر ختم ہوئی۔
30. 22 شہر اُن کے گرد و نواح کی آبادیوں سمیت آشر کی ملکیت میں آئے۔ اِن میں عُمہ، افیق اور رحوب شامل تھے۔
31. آشر کو اُس کے کنبوں کے مطابق یہی کچھ ملا۔