یشوع 19:13-25 اردو جیو ورژن (UGV)

13. وہاں سے وہ مزید مشرق کی طرف بڑھتی ہوئی جات حِفر، عیت قاضین اور رِمّون سے ہو کر نیعہ کے پاس آئی۔

14. زبولون کی شمالی اور مغربی سرحد حناتون میں سے گزرتی گزرتی وادیٔ اِفتاح ایل پر ختم ہوئی۔

15. بارہ شہر اُن کے گرد و نواح کی آبادیوں سمیت زبولون کی ملکیت میں آئے جن میں قطات، نہلال، سِمرون، اِدالہ اور بیت لحم شامل تھے۔

16. زبولون کے قبیلے کو یہی کچھ اُس کے کنبوں کے مطابق مل گیا۔

17. جب قرعہ ڈالا گیا تو اِشکار کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو چوتھا حصہ مل گیا۔

18. اُس کا علاقہ یزرعیل سے لے کر شمال کی طرف پھیل گیا۔ یہ شہر اُس میں شامل تھے: کسولوت، شونیم،

19. حفاریم، شیون، اناخرت،

20. ربیت، قِسیون، اِبض،

21. ریمت، عین جنیم، عین حدّہ اور بیت فصیص۔

22. شمال میں یہ سرحد تبور پہاڑ سے شروع ہوئی اور شخصومہ اور بیت شمس سے ہو کر دریائے یردن تک اُتر آئی۔ 16 شہر اُن کے گرد و نواح کی آبادیوں سمیت اِشکار کی ملکیت میں آئے۔

23. اُسے یہ پورا علاقہ اُس کے کنبوں کے مطابق مل گیا۔

24. جب قرعہ ڈالا گیا تو آشر کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو پانچواں حصہ مل گیا۔

25. اُس کے علاقے میں یہ شہر شامل تھے: خِلقت، حلی، بطن، اَکشاف،

یشوع 19