3. وہاں سے وہ مغرب کی طرف اُترتی اُترتی یفلیطیوں کے علاقے میں داخل ہوئی جہاں وہ نشیبی بیت حَورون میں سے گزر کر جزر کے پیچھے سمندر پر ختم ہوئی۔
4. یہ اُس علاقے کی جنوبی سرحد تھی جو یوسف کی اولاد افرائیم اور منسّی کے قبیلوں کو وراثت میں دیا گیا۔
5. افرائیم کے قبیلے کو اُس کے کنبوں کے مطابق یہ علاقہ مل گیا: اُس کی جنوبی سرحد عطارات ادّار اور بالائی بیت حَورون سے ہو کر
9. اِس کے علاوہ کچھ شہر اور اُن کے گرد و نواح کی آبادیاں افرائیم کے لئے مقرر کی گئیں جو منسّی کے علاقے میں تھیں۔
10. افرائیم کے مردوں نے جزر میں آباد کنعانیوں کو نہ نکالا۔ اِس لئے اُن کی اولاد آج تک وہاں رہتی ہے، البتہ اُسے بیگار میں کام کرنا پڑتا ہے۔