یشوع 15:46-61 اردو جیو ورژن (UGV)

46. پھر عقرون سے لے کر مغرب کی طرف اشدود تک تمام قصبے اور آبادیاں۔

47. اشدود خود بھی اُس کے گرد و نواح کی آبادیوں اور دیہاتوں سمیت اِس میں شامل تھا اور اِسی طرح غزہ اُس کے گرد و نواح کی آبادیوں اور دیہاتوں سمیت یعنی تمام آبادیاں مصر کی سرحد پر واقع وادئی مصر اور سمندر کے ساحل تک۔

48. پہاڑی علاقے کے یہ شہر یہوداہ کے قبیلے کے تھے: سمیر، یتیر، سوکہ،

49. دنّہ، قِریَت سنّہ یعنی دبیر،

50. عناب، اِستموہ، عنیم،

51. جشن، حَولون اور جِلوہ۔ اِن شہروں کی تعداد 11 تھی، اور اُن کے گرد و نواح کی آبادیاں بھی اُن کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔

52. اِن کے علاوہ یہ شہر بھی تھے: اراب، دُومہ، اِشعان،

53. ینوم، بیت تفّوح، افیقہ،

54. حُمطہ، قِریَت اربع یعنی حبرون اور صیعور۔ اِن شہروں کی تعداد 9 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس میں گنی جاتی تھیں۔

55. اِن کے علاوہ یہ شہر بھی تھے: معون، کرمل، زیف، یوطہ،

56. یزرعیل، یُقدعام، زنوح،

57. قَین، جِبعہ اور تِمنت۔ اِن شہروں کی تعداد 10 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔

58. اِن کے علاوہ یہ شہر بھی تھے: حلحول، بیت صور، جدور،

59. معرات، بیت عنوت اور اِلتقون۔ اِن شہروں کی تعداد 6 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔

60. پھر قِریَت بعل یعنی قِریَت یعریم اور ربّہ بھی یہوداہ کے پہاڑی علاقے میں شامل تھے۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔

61. ریگستان میں یہ شہر یہوداہ کے قبیلے کے تھے: بیت عرابہ، مدّین، سکاکہ،

یشوع 15