یسعیا 12:1-3 اردو جیو ورژن (UGV)

1. اُس دن تم گیت گاؤ گے،”اے رب، مَیں تیری ستائش کروں گا! یقیناً تُو مجھ سے ناراض تھا، لیکن اب تیرا غضب مجھ پر سے دُور ہو جائے اور تُو مجھے تسلی دے۔

2. اللہ میری نجات ہے۔ اُس پر بھروسا رکھ کر مَیں دہشت نہیں کھاؤں گا۔ کیونکہ رب خدا میری قوت اور میرا گیت ہے، وہ میری نجات بن گیا ہے۔“

3. تم شادمانی سے نجات کے چشموں سے پانی بھرو گے۔

یسعیا 12