گنتی 34:11-29 اردو جیو ورژن (UGV)

11. رِبلہ جو عین کے مشرق میں ہے اور کِنّرت یعنی گلیل کی جھیل کے مشرق میں واقع پہاڑی علاقہ۔

12. اِس کے بعد وہ دریائے یردن کے کنارے کنارے گزرتی ہوئی بحیرۂ مُردار تک پہنچے گی۔ یہ تمہارے ملک کی سرحدیں ہوں گی۔“

13. موسیٰ نے اسرائیلیوں سے کہا، ”یہ وہی ملک ہے جسے تمہیں قرعہ ڈال کر تقسیم کرنا ہے۔ رب نے حکم دیا ہے کہ اُسے باقی ساڑھے نو قبیلوں کو دینا ہے۔

14. کیونکہ اڑھائی قبیلوں کے خاندانوں کو اُن کی میراث مل چکی ہے یعنی روبن اور جد کے پورے قبیلے اور منسّی کے آدھے قبیلے کو۔

15. اُنہیں یہاں، دریائے یردن کے مشرق میں یریحو کے سامنے زمین مل چکی ہے۔“

16. رب نے موسیٰ سے کہا،

17. ”اِلی عزر امام اور یشوع بن نون لوگوں کے لئے ملک تقسیم کریں۔

18. ہر قبیلے کے ایک ایک راہنما کو بھی چننا تاکہ وہ تقسیم کرنے میں مدد کرے۔ جن کو تمہیں چننا ہے اُن کے نام یہ ہیں:

19. یہوداہ کے قبیلے کا کالب بن یفُنّہ،

20. شمعون کے قبیلے کا سموایل بن عمی ہود،

21. بن یمین کے قبیلے کا اِلیداد بن کِسلون،

22. دان کے قبیلے کا بُقی بن یُگلی،

23. منسّی کے قبیلے کا حنی ایل بن افُود،

24. افرائیم کے قبیلے کا قموایل بن سِفتان،

25. زبولون کے قبیلے کا اِلی صفن بن فرناک،

26. اِشکار کے قبیلے کا فلطی ایل بن عزان،

27. آشر کے قبیلے کا اخی ہود بن شلومی،

28. نفتالی کے قبیلے کا فداہیل بن عمی ہود۔“

29. رب نے اِن ہی آدمیوں کو ملک کو اسرائیلیوں میں تقسیم کرنے کی ذمہ داری دی۔

گنتی 34