گنتی 2:24-27 اردو جیو ورژن (UGV)

24. تینوں قبیلوں کے فوجیوں کی کُل تعداد 1,08,100 تھی۔ روانہ ہوتے وقت یہ جنوبی قبیلوں کے پیچھے چلتے تھے۔

25. مقدِس کے شمال میں دان کا علَم تھا جس کے ارد گرد تین دستے خیمہ زن تھے۔ پہلے، دان کا قبیلہ جس کا کمانڈر اخی عزر بن عمی شدی تھا،

26. اور جس کے 62,700 فوجی تھے۔

27. دوسرے، آشر کا قبیلہ جس کا کمانڈر فجعی ایل بن عکران تھا،

گنتی 2