2. کہ اسرائیلی اپنے خیمے کچھ فاصلے پر ملاقات کے خیمے کے ارد گرد لگائیں۔ ہر ایک اپنے اپنے علَم اور اپنے اپنے آبائی گھرانے کے نشان کے ساتھ خیمہ زن ہو۔
3. اِن ہدایات کے مطابق مقدِس کے مشرق میں یہوداہ کا علَم تھا جس کے ارد گرد تین دستے خیمہ زن تھے۔ پہلے، یہوداہ کا قبیلہ جس کا کمانڈر نحسون بن عمی نداب تھا،
4. اور جس کے لشکر کے 74,600 فوجی تھے۔
5. دوسرے، اِشکار کا قبیلہ جس کا کمانڈر نتنی ایل بن ضُغر تھا،
6. اور جس کے لشکر کے 54,400 فوجی تھے۔
7. تیسرے، زبولون کا قبیلہ جس کا کمانڈر اِلیاب بن حیلون تھا
8. اور جس کے لشکر کے 57,400 فوجی تھے۔
9. تینوں قبیلوں کے فوجیوں کی کُل تعداد 1,86,400 تھی۔ روانہ ہوتے وقت یہ آگے چلتے تھے۔
10. مقدِس کے جنوب میں روبن کا علَم تھا جس کے ارد گرد تین دستے خیمہ زن تھے۔ پہلے، روبن کا قبیلہ جس کا کمانڈر اِلی صور بن شدیور تھا،
11. اور جس کے 46,500 فوجی تھے۔
12. دوسرے، شمعون کا قبیلہ جس کا کمانڈر سلومی ایل بن صوری شدی تھا،
13. اور جس کے 59,300 فوجی تھے۔
14. تیسرے، جد کا قبیلہ جس کا کمانڈر اِلیاسف بن دعوایل تھا،
15. اور جس کے 45,650 فوجی تھے۔
16. تینوں قبیلوں کے فوجیوں کی کُل تعداد 1,51,450 تھی۔ روانہ ہوتے وقت یہ مشرقی قبیلوں کے پیچھے چلتے تھے۔
17. اِن جنوبی قبیلوں کے بعد لاوی ملاقات کا خیمہ اُٹھا کر قبیلوں کے عین بیچ میں چلتے تھے۔ قبیلے اُس ترتیب سے روانہ ہوتے تھے جس ترتیب سے وہ اپنے خیمے لگاتے تھے۔ ہر قبیلہ اپنے علَم کے پیچھے چلتا تھا۔