گنتی 16:17-22 اردو جیو ورژن (UGV)

17. ہر ایک اپنا بخوردان لے کر اُسے رب کو پیش کرے۔“

18. چنانچہ ہر آدمی نے اپنا بخوردان لے کر اُس میں انگارے اور بخور ڈال دیا۔ پھر سب موسیٰ اور ہارون کے ساتھ ملاقات کے خیمے کے دروازے پر کھڑے ہوئے۔

19. قورح نے پوری جماعت کو دروازے پر موسیٰ اور ہارون کے مقابلے میں جمع کیا تھا۔اچانک پوری جماعت پر رب کا جلال ظاہر ہوا۔

20. رب نے موسیٰ اور ہارون سے کہا،

21. ”اِس جماعت سے الگ ہو جاؤ تاکہ مَیں اِسے فوراً ہلاک کر دوں۔“

22. موسیٰ اور ہارون منہ کے بل گرے اور بول اُٹھے، ”اے اللہ، تُو تمام جانوں کا خدا ہے۔ کیا تیرا غضب ایک ہی آدمی کے گناہ کے سبب سے پوری جماعت پر آن پڑے گا؟“

گنتی 16