گنتی 13:1-8 اردو جیو ورژن (UGV)

1. پھر رب نے موسیٰ سے کہا،

2. ”کچھ آدمی ملکِ کنعان کا جائزہ لینے کے لئے بھیج دے، کیونکہ مَیں اُسے اسرائیلیوں کو دینے کو ہوں۔ ہر قبیلے میں سے ایک راہنما کو چن کر بھیج دے۔“

3. موسیٰ نے رب کے کہنے پر اُنہیں دشتِ فاران سے بھیجا۔ سب اسرائیلی راہنما تھے۔

4. اُن کے نام یہ ہیں: روبن کے قبیلے سے سموع بن زکور،

5. شمعون کے قبیلے سے سافط بن حوری،

6. یہوداہ کے قبیلے سے کالب بن یفُنّہ،

7. اِشکار کے قبیلے سے اِجال بن یوسف،

8. افرائیم کے قبیلے سے ہوسیع بن نون،

گنتی 13