گنتی 1:2-13 اردو جیو ورژن (UGV)

2. ”تُو اور ہارون تمام اسرائیلیوں کی مردم شماری کنبوں اور آبائی گھرانوں کے مطابق کرنا۔ اُن تمام مردوں کی فہرست بنانا

3. جو کم از کم بیس سال کے اور جنگ لڑنے کے قابل ہوں۔

4. اِس میں ہر قبیلے کے ایک خاندان کا سرپرست تمہاری مدد کرے۔

5. یہ اُن کے نام ہیں: روبن کے قبیلے سے اِلی صور بن شدیور،

6. شمعون کے قبیلے سے سلومی ایل بن صوری شدی،

7. یہوداہ کے قبیلے سے نحسون بن عمی نداب،

8. اِشکار کے قبیلے سے نتنی ایل بن ضُغر،

9. زبولون کے قبیلے سے اِلیاب بن حیلون،

10. یوسف کے بیٹے افرائیم کے قبیلے سے اِلی سمع بن عمی ہود، یوسف کے بیٹے منسّی کے قبیلے سے جملی ایل بن فدا ہصور،

11. بن یمین کے قبیلے سے ابدان بن جدعونی،

12. دان کے قبیلے سے اخی عزر بن عمی شدی،

13. آشر کے قبیلے سے فجعی ایل بن عکران،

گنتی 1