12. دان کے قبیلے سے اخی عزر بن عمی شدی،
13. آشر کے قبیلے سے فجعی ایل بن عکران،
14. جد کے قبیلے سے اِلیاسف بن دعوایل،
15. نفتالی کے قبیلے سے اخیرع بن عینان۔“
16. یہی مرد جماعت سے اِس کام کے لئے بُلائے گئے۔ وہ اپنے قبیلوں کے راہنما اور کنبوں کے سرپرست تھے۔
17. اِن کی مدد سے موسیٰ اور ہارون نے
18. اُسی دن پوری جماعت کو اکٹھا کیا۔ ہر اسرائیلی مرد جو کم از کم 20 سال کا تھا رجسٹر میں درج کیا گیا۔ رجسٹر کی ترتیب اُن کے کنبوں اور آبائی گھرانوں کے مطابق تھی۔
19. سب کچھ ویسا ہی کیا گیا جیسا رب نے حکم دیا تھا۔ موسیٰ نے سینا کے ریگستان میں لوگوں کی مردم شماری کی۔ نتیجہ یہ نکلا:
44. موسیٰ، ہارون اور قبیلوں کے بارہ راہنماؤں نے اِن تمام آدمیوں کو گنا۔
47. لیکن لاویوں کی مردم شماری نہ ہوئی،
48. کیونکہ رب نے موسیٰ سے کہا تھا،
49. ”اسرائیلیوں کی مردم شماری میں لاویوں کو شامل نہ کرنا۔
50. اِس کے بجائے اُنہیں شریعت کی سکونت گاہ اور اُس کا سارا سامان سنبھالنے کی ذمہ داری دینا۔ وہ سفر کرتے وقت یہ خیمہ اور اُس کا سارا سامان اُٹھا کر لے جائیں، اُس کی خدمت کے لئے حاضر رہیں اور رُکتے وقت اُسے اپنے خیموں سے گھیرے رکھیں۔
51. روانہ ہوتے وقت وہی خیمے کو سمیٹیں اور رُکتے وقت وہی اُسے لگائیں۔ اگر کوئی اَور اُس کے قریب آئے تو اُسے سزائے موت دی جائے گی۔