7. یعقوب کے بیٹے بیٹیاں، پوتے پوتیاں اور باقی اولاد سب ساتھ گئے۔
8. اسرائیل کی اولاد کے نام جو مصر چلی گئی یہ ہیں:یعقوب کے پہلوٹھے روبن
9. کے بیٹے حنوک، فلّو، حصرون اور کرمی تھے۔
10. شمعون کے بیٹے یموایل، یمین، اُہد، یکین، صُحر اور ساؤل تھے (ساؤل کنعانی عورت کا بچہ تھا)۔
11. لاوی کے بیٹے جَیرسون، قِہات اور مِراری تھے۔
12. یہوداہ کے بیٹے عیر، اونان، سیلہ، فارص اور زارح تھے (عیر اور اونان کنعان میں مر چکے تھے)۔ فارص کے دو بیٹے حصرون اور حمول تھے۔
13. اِشکار کے بیٹے تولع، فُوّہ، یوب اور سِمرون تھے۔
14. زبولون کے بیٹے سرد، ایلون اور یحلئیل تھے۔
15. اِن بیٹوں کی ماں لیاہ تھی، اور وہ مسوپتامیہ میں پیدا ہوئے۔ اِن کے علاوہ دینہ اُس کی بیٹی تھی۔ کُل 33 مرد لیاہ کی اولاد تھے۔
16. جد کے بیٹے صفیان، حجی، سُونی، اِصبون، عیری، ارودی اور اریلی تھے۔