1. ابراہیم نے ایک اَور شادی کی۔ نئی بیوی کا نام قطورہ تھا۔
2. قطورہ کے چھ بیٹے پیدا ہوئے، زِمران، یُقسان، مِدان، مِدیان، اِسباق اور سوخ۔
3. یُقسان کے دو بیٹے تھے، سبا اور ددان۔ اسوری، لطُوسی اور لومی ددان کی اولاد ہیں۔
4. مِدیان کے بیٹے عیفہ، عِفر، حنوک، ابیداع اور اِلدعا تھے۔ یہ سب قطورہ کی اولاد تھے۔
5. ابراہیم نے اپنی ساری ملکیت اسحاق کو دے دی۔