پیدائش 11:29-32 اردو جیو ورژن (UGV)

29. باقی دونوں بیٹوں کی شادی ہوئی۔ ابرام کی بیوی کا نام سارئی تھا اور نحور کی بیوی کا نام مِلکاہ۔ مِلکاہ حاران کی بیٹی تھی، اور اُس کی ایک بہن بنام اِسکہ تھی۔

30. سارئی بانجھ تھی، اِس لئے اُس کے بچے نہیں تھے۔

31. تارح کسدیوں کے اُور سے روانہ ہو کر ملکِ کنعان کی طرف سفر کرنے لگا۔ اُس کے ساتھ اُس کا بیٹا ابرام، اُس کا پوتا لوط یعنی حاران کا بیٹا اور اُس کی بہو سارئی تھے۔ جب وہ حاران پہنچے تو وہاں آباد ہو گئے۔

32. تارح 205 سال کا تھا جب اُس نے حاران میں وفات پائی۔

پیدائش 11