10. یہ سِم کا نسب نامہ ہے:سِم 100 سال کا تھا جب اُس کا بیٹا ارفکسد پیدا ہوا۔ یہ سیلاب کے دو سال بعد ہوا۔
11. اِس کے بعد وہ مزید 500 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔
12. ارفکسد 35 سال کا تھا جب سلح پیدا ہوا۔
13. اِس کے بعد وہ مزید 403 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔
14. سلح 30 سال کا تھا جب عِبر پیدا ہوا۔
15. اِس کے بعد وہ مزید 403 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔
16. عِبر 34 سال کا تھا جب فلج پیدا ہوا۔
17. اِس کے بعد وہ مزید 430 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔
18. فلج 30 سال کا تھا جب رعو پیدا ہوا۔
19. اِس کے بعد وہ مزید 209 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔
20. رعو 32 سال کا تھا جب سروج پیدا ہوا۔
21. اِس کے بعد وہ مزید 207 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔
22. سروج 30 سال کا تھا جب نحور پیدا ہوا۔
23. اِس کے بعد وہ مزید 200 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔
24. نحور 29 سال کا تھا جب تارح پیدا ہوا۔
25. اِس کے بعد وہ مزید 119 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔