8. کوش کا ایک اَور بیٹا بنام نمرود تھا۔ وہ دنیا میں پہلا زبردست حاکم تھا۔
9. رب کے نزدیک وہ زبردست شکاری تھا۔ اِس لئے آج بھی کسی اچھے شکاری کے بارے میں کہا جاتا ہے، ”وہ نمرود کی مانند ہے جو رب کے نزدیک زبردست شکاری تھا۔“
10. اُس کی سلطنت کے پہلے مرکز ملکِ سِنعار میں بابل، ارک، اکاد اور کلنہ کے شہر تھے۔