13. مصر اِن قوموں کا باپ تھا: لودی، عنامی، لِہابی، نفتوحی،
14. فتروسی، کسلوحی (جن سے فلستی نکلے) اور کفتوری۔
15. کنعان کا پہلوٹھا صیدا تھا۔ کنعان ذیل کی قوموں کا باپ بھی تھا: حِتّی
16. یبوسی، اموری، جرجاسی،
17. حِوّی، عرقی، سینی،
18. اروادی، صماری اور حماتی۔ بعد میں کنعانی قبیلے اِتنے پھیل گئے
19. کہ اُن کی حدود شمال میں صیدا سے جنوب کی طرف جرار سے ہو کر غزہ تک اور وہاں سے مشرق کی طرف سدوم، عمورہ، ادمہ اور ضبوئیم سے ہو کر لَسَع تک تھیں۔
20. یہ سب حام کی اولاد ہیں، جو اُن کے اپنے اپنے قبیلے، اپنی اپنی زبان، اپنے اپنے ملک اور اپنی اپنی قوم کے مطابق درج ہیں۔
21. سِم یافت کا بڑا بھائی تھا۔ اُس کے بھی بیٹے پیدا ہوئے۔ سِم تمام بنی عِبر کا باپ ہے۔
22. سِم کے بیٹے عیلام، اسور، ارفکسد، لُود اور اَرام تھے۔
23. اَرام کے بیٹے عُوض، حول، جتر اور مس تھے۔
24. ارفکسد کا بیٹا سلح اور سلح کا بیٹا عِبر تھا۔
25. عِبر کے ہاں دو بیٹے پیدا ہوئے۔ ایک کا نام فلج یعنی تقسیم تھا، کیونکہ اُن ایام میں دنیا تقسیم ہوئی۔ فلج کے بھائی کا نام یُقطان تھا۔