8. جِلعاد شہر مجرموں سے بھر گیا ہے، ہر طرف خون کے داغ ہیں۔
9. اماموں کے جتھے ڈاکوؤں کی مانند بن گئے ہیں۔ کیونکہ وہ سِکم کو پہنچانے والے راستے پر مسافروں کی تاک لگا کر اُنہیں قتل کرتے ہیں۔ ہاں، وہ شرم ناک حرکتوں سے گریز نہیں کرتے۔
10. مَیں نے اسرائیل میں ایسی باتیں دیکھی ہیں جن سے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ اسرائیل زنا کرتا ہے، وہ اپنے آپ کو ناپاک کرتا ہے۔
11. لیکن یہوداہ پر بھی عدالت کی فصل پکنے والی ہے۔جب کبھی مَیں اپنی قوم کو بحال کر کے